بصرہ میں تیل کے اسمگلروں کا بڑا گروہ پکڑا گیا
بغداد ...عراقی حکام نے بصرہ میں تیل مصنوعات کی اسمگلنگ میں ملوث تاریخ کے سب سے بڑے گروہ کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ 19لزمان پکڑ لئے گئے جبکہ اسمگلنگ کیلئے تیار آئل ٹینکرز کثیر تعداد میں روک لئے گئے۔ بصرہ میں پٹرول کی اسمگلنگ کے امو رکے نگراں ادارے کے ایک عہدیدار نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ گروہ خور الزبیر علاقے میں پکڑا گیا۔ یہ گروہ کئی برس سے سرگرم تھا۔ اس میں موثر شخصیات ، جماعتیں اور ملیشیائیں ملوث ہیں۔ دباﺅ کے نتیجے میں اسمگلروں کی رہائی کا بڑا امکان ہے۔