سونم نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
بالی وڈ اداکارہ سونم کپورنے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا۔ اداکارہ نے ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کرنے سے قبل ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویب سائٹ بہت منفی ہوگئی۔ وہ کچھ عرصے کیلئے ٹویٹر کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکاروں کی ایک لمبی فہرست ہے جو ٹویٹر سے منسلک ہے جہاں ہزاروں مداح انہیں فالو کرتے ہیں۔ انہی میں سونم کے بھی کئی فالوورز موجود ہیں۔