Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ کے استراحہ سے سعودی کی نعش برآمد

الباحہ ....باحہ پولیس نے المخواہ کمشنری کے استراحہ سے ملنے والے مقامی شہری کی نعش سے متعلق تحقیقات کرکے واضح کیا ہے کہ استراحہ کے کمرے سے تقریباً 60سالہ سعودی شہری کی نعش ملی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ موت طبعی تھی جبکہ رائے عامہ میں یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی واردات ہوگی۔ پولیس کاکہناہے کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابتدائی صورتحال یہی بتاتی ہے کہ موت میں کسی واردات کا ہاتھ نہیں۔
 

شیئر: