Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت نے دمام میں کار شوروم کے مالک کو مجرم قراردیدیا

 ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام میں پرانی گاڑی کو نئی گاڑی کہہ کر فروخت کرنے والے شوروم کے مالک کے خلاف تادیبی کارروائی کر دی۔ شوروم کے خلاف عدالت میں الزام ثابت ہو گیا تھا۔ ایک مقیم غیر ملکی کو شوروم نے ایک گاڑی یہ کہہ کر کے گاڑی نئی ہے فروخت کی تھی ۔ بعد میں یہ واضح ہوا کہ گاڑی نہ صرف پرانی تھی بلکہ وہ حادثے کا بھی شکار ہو چکی تھی۔ دمام میں فوجداری کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کر کے فیصلہ جاری کیا کہ شوروم کے مالک نے غیر ملکی گاہک کو دھوکہ دیا لہذا گاہک کو 216ہزار ریال گاڑی کی رقم واپس کی جائے۔ عدالت نے مالک کو 3ماہ قید، 50ہزار ریال جرمانہ او ر3ماہ تک شوروم بند رکھنے کی سزا سنائی۔ شوروم کے مالک کی تشہیر مقامی اخبار میں خود اس کے خرچ پر کرنے کا حکم بھی دیا۔ 
 

شیئر: