Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر مزید بڑھے گا‘ قوم مشکل برداشت کرے‘ وفاقی وزیر

کراچی:  پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر نے ایک بری خبر سناتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ امریکی ڈالر 140 روپے تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ یہ مشکل وقت ضرور ہے تاہم قوم اس پر تھوڑا برداشت سے کام لے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ امریکی ڈالر 140 روپے کی حد تک جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 100 دن کے بعد میری وزارت میں واضح فرق دیکھنے کو ملے گا۔ ملک کی بندرگاہوں کو منافع بخش بنایا جائے گا۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے وضاحت کی کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مشکلات ہوں گی۔ مشکل تو مجھے بھی ہورہی ہے۔ وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے، لہٰذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں۔ تھوڑا صبر کریں آگے بہت اچھا وقت ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -روپے کی قدر مزید نیچے‘ ڈالر 136 سے بھی متجاوز

شیئر: