لبنانی حکومت 10دن میں تشکیل پاجائیگی، سعد الحریری
بیروت ... لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد الحریری نے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وطن کی خاطر اپنے بعض مطالبات سے دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگر ایک بار کابینہ کی تشکیل سے معذرت کرلی تو دوبارہ وہ یہ مہم کسی قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ لبنانی حکومت آئندہ 10روز کے دوران تشکیل پا جائیگی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ القوات اللبنانیہ اور التیار الوطنی گروپوں سمیت تمام جماعتوں نے اپنے مطالبات میں تخفیف کرلی ہے۔