Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرناک ترین مصری دہشتگرد لیبیا میں گرفتار

طرابلس ...لیبیا کی قومی فوج نے مصر کو مطلوب خطرناک ترین دہشتگرد درنا شہر سے گرفتار کرلیا۔ لیبیا کے فوجی سراغرساںادارے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مصری فوج سے برطرف افسر ہشام اشماوی کو 3خواتین کے ہمراہ گرفتارکرلیا گیا۔ اشماوی کے ساتھ انتہا پسندی کے 2اور ملزمان کو بھی پکڑا گیا ان میں سے ایک شام اور ایک لیبیا کا باشندہ ہے۔ مصری حکام کا الزام ہے کہ اشماوی ہی کئی سال سے سرحد پار مصر کے قومی مفادات پر حملہ آور انتہا پسندوں کی قیادت کررہا تھا۔ گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے تھا۔ اچانک آپریشن کی وجہ سے دھماکہ خیز بیلٹ استعمال نہیں کرسکا۔
 

شیئر: