نئی دہلی۔۔۔ ملک میں گزشتہ سال 4 لاکھ 64 ہزار 910 سڑک حادثات ہوئے جن میں ایک لاکھ 47 ہزار 913 افراد ہلاک ہوئے۔ سڑک حادثات اور ان میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل دوسرے سال کمی آئی ہے۔پہلے سال کے مقابلے بالترتیب 3.3 اور1. 9 فیصد کمی آئی۔سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت کی طرف سے یہاں جاری 2017 کی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اسکے مطا بق سڑک حادثات میں گزشتہ سال ایک لاکھ 47 ہزار 913 ہلاک اور 4 لاکھ 70 ہزار 975 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 1273 سڑک حادثات ہوئے جن میں ہر روز 405 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس حساب سے ملک میں ہر گھنٹے 17 لوگوں کو سڑک حادثوں میں جان گنوانی پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 ریاستوں میں سے سب سے زیادہ 65 ہزار 562 سڑک حادثات تمل ناڈو میں ہوئے لیکن سب سے زیادہ 20 ہزار 174 لوگ اترپردیش میں ہلاک ہوئے۔ اس دوران تمل ناڈو میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 157 رہی جبکہ اس دوران اتر پردیش میں کل 38 ہزار 783 سڑک حادثات ہوئے۔سر فہرست 15 ریاستوں میں 12 ہزار 264 اموات کے ساتھ مہاراشٹر تیسرے مقام پر ہے جبکہ 10 ہزار 609 اموات کے ساتھ کرناٹک چوتھے اور 10 ہزار 444 اموات کے ساتھ راجستھان پانچویں نمبر پر ہے۔ اس ترتیب میں کرناٹک میں 42 ہزار 542 اور مہاراشٹر میں 35 ہزار 8523 اور راجستھان میں 27 ہزار 112 سڑک حادثات ہوئے ۔مرنے والوں کی تعداد کے حساب سے بہار 5 ہزار 554 اموات کے ساتھ 11 ویں اور 5 ہزار 120 اموات کے ساتھ ہریانہ 12 ویں نمبر پر ہے۔فہرست میں پنجاب 4ہزار 468 اموات کے ساتھ 14 ویں اور چھتیس گڑھ 4ہزار 136 واقعات کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس دوران 53 ہزار 399، ہریانہ میں 11 ہزار 258 اور اور بہار میں8 ہزار 855 سڑک حادثات ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں اس مدت میں 13 ہزار 563 اور پنجاب میں 6ہزار 273 واقعات ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -رائے بریلی : ٹرین کی6بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،9افراد ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں