پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار کو برطانیہ میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور گلوکار عارف لوہار نے برطانیہ میں پرفارمنس پیش کی جس پر برطانوی تنظیم برائٹ ایشیا کی جانب سے انہیں ایوارڈ دیاگیا۔عارف لوہار پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اپنی لوک گلوکاری سے شہرت رکھتے ہیں۔