Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے بھی محبت ہے مگر لباس سے ،کترینہ کیف

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی محبت اور نجی زندگی سے متعلق پہلی بار اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔سلمان خان کے علاوہ ماضی میں کترینہ کیف کا نام رنبیر کپور سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم بعد ازاں رنبیر کی زندگی میں دیپیکا پڈوکون کے آنے کے بعد یہ چہ میگوئیاں ختم ہوگئیں۔اپنے تعلقات کی خبروں پر کبھی بھی کترینہ کیف نے کھل کر بات نہیں کی، تاہم اب پہلی بار انہوں نے نہ صرف تعلقات بلکہ محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔ کترینہ کیف نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ میں اپنے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے تاہم وہ کوئی انسان نہیں بلکہ لباس ہے ۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ‘ٹریک سوٹ،ٹریک پینٹس اورسویٹ پینٹس بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے، جس کے لئے انسان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہوتا، یہ سب خود بخود ہوجاتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود کو فیشن آئیکون نہیں سمجھتیں، البتہ ان کی نظر میں سونم کپور کا فیشن سینس بہت اچھی ہے۔ انہوں نے انوشکا شرما کے فیشن کی بھی تعریف کی۔
 

شیئر: