Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے‘ خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان غیر سنجیدہ بیانات دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں ان کا مذاق بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے رہنما پھر اُسی ادارے کے سامنے ہاتھ پھیلائے کھڑے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر دباﺅڈال کر مرضی کے فیصلے کرائے جائیں گے تو یہ خطرناک ثابت ہوں گے ۔ سکھر میں ہائی کورٹ بار سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کل ملک کے لیے خطرہ قرار دی گئی جماعت کو وزارت دے دی گئی، اگر ایم کیوایم حکومت سے نکل جائے تو حکومت کا خدا حافظ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پرخطرناک حد تک دباﺅہے۔ دو ماہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور لوگ کنگال ہوگئے۔ عمران خان کے پاس 70 فیصد پرویز مشرف کی ٹیم ہے ، جن کی سوچ بھی آمرانہ ہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظر آرہی ہے لیکن ہم پھر بھی کوشش کررہے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے ۔
 
 

شیئر: