تنوشری تھانے پہنچ گئیں
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ میں گزشتہ ہفتوں سے ہراسانی کے الزامات کے حوالے سے تنوشری دتہ مسلسل خبروں میں ہیں تاہم تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے ہراساں کرنےوالے اداکار ناناپاٹیکر سمیت 4افراد کیخلاف پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تنوشری دتہ ممبئی تھانے پہنچیں جہاں انہوں نے نانا پاٹیکر،فلمساز راکیش سارنگ، کوریو گرافر گنیش اچاریہ اورپروڈیوسر سمی صدیقی کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کروادیا۔