آل پاکستان نیزہ بازی مقابلے،400گھڑسواروں کی شرکت
لاہور: آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام شورکوٹ کینٹ میں کیا گیا جہاں ملک بھر سے 70ٹیمیں شریک ہوئیں، فائنل میں ساہیوال، جھنگ اور لاہور کے گھڑ سواروں نے کامیابیاں حاصل کیں۔ شورکوٹ کینٹ میں ہونے والے آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلوں میںپورے پاکستان سے 400 سے زائد گھڑ سواروں کی 70 ٹیمیں شریک ہوئیں، نیزہ بازی کے سنگل، فور اور سیکشن مقابلوں میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے بھرپور طریقے سے میخیں اکھیڑ کر شائقین سے خوب داد حاصل کی۔سیکشن مقابلوں میں قطب کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ٹیم فور میں لاہور کی شاہجہاں ٹیم نے میدان مارا اور سنگل مقابلوں میں ساہیوال اور جھنگ نے پوزیشنیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی ونرز ٹرافیاں اور کیش پرائز حاصل کیے۔اس موقع پر آل پاکستان نیزہ بازی ایسوسی ایشن کے عہدیدار میاں انور نے کہا کہ نیزہ بازی میں حکومت سرپرستی کرے تو یہ کھیل میں بھی ملک کا نام روشن کیا جا سکتا ہے ہمارے پاس اس کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں