Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ، پاکستان کی پہلی پوزیشن

 
سڈنی:نیزہ بازی ایک قدیم کھیل ہے جس کا عالمی میلہ رواں سال روس میں سجے گا لیکن اس میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کے لئے مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان سمیت4 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی قیادت نگار حسین کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل ہیں۔پہلے روز سنگل لارنس میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔آج سنگل سارڈ ، ٹیم سارڈ ،پیئرز اور انڈین فائل کے مقابلے ہوں گے۔کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کے علاوہ ،ہند، آسٹریلیا، اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی شریک ہیں جبکہ بحرین اور عراق کی ٹیموں کو ویزے نہیں مل سکے۔نیزہ بازی کے علاوہ چیمپیئن شپ میں رنگ پاسنگ کا ایونٹ شامل ہے جس میں گھڑ سوار بڑی مہارت سے رنگ کو نیزہ میں ڈالتا ہے جس کے 6 پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ لیمن کٹنگ بھی اس ایونٹ میں شامل ہے جس میں کھلاڑی اپنی تلوار سے لیموں کاٹتا ہوا دوڑتا ہے۔چیمپیئن شپ میں جو ٹیم ابتدائی پوزیشنز حاصل کرے گی وہ رواں سال ستمبر میں روس میں ہونے والی عالمی نیزہ بازی چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

شیئر: