ہندکی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری رہنما ڈاکٹر منان وانی کی شہادت پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے ہندوستانی حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم انہیں پاکستان کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔
مریم بلوچ نے ٹویٹ کیا : انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے کشمیری سکالر ڈاکٹر منان وانی کی شہادت کی خلاف آزاد کشمیر میں ہندمخالف ریلیاں۔
عاقب سدوزئی نے کہا : وطن کی مٹی عظیم هے تو گواہ رہنا گواہ رہنا۔پی ایچ ڈی ڈاکٹر منان بشیر وانی شہید کا سفر آخرت۔ہزاروں کی تعداد میں آزادی پسندوں نے نماز جنازہ میں شرکت کر کے عظیم شہید کو الوداع کہا اللہ پاک شہید کے درجات بلند اور همارے وطن کو آزادی نصیب فرمائے۔
صبا چوہدری نے ٹویٹ کیا : ڈاکٹر منان وانی ایک سچے کشمیری مجاہد تھے۔ ان کے خون سے کشمیر کی آزادی کا ایک باب بنے گا۔ ڈاکٹر منان وانی کی شہادت پر ہمیں فخر ہے اور اس قوم کے بیٹے کو پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔
رضی الرحمان نے لکھا : ڈاکٹر منان وانی نے آزادی کی خاطر اپنی جان دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آزادی کے بغیر یہ ڈگریاں بے سود ہیں۔
معظم فاروق نے ٹویٹ کیا : سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ڈاکٹر منان وانی کا جسد خاک اقوام عالم کو پیغام دے رہا ہے کہ کشمیری انڈیا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے.کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ ڈھرکتے ہیں کشمیری کل بھی پاکستانی تھے اور آج بھی پاکستانی ہیں اور ہر حال میں انڈیا سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے.
سارہ جبین نے کہا : آج (پی ایچ ڈی) ڈاکٹر منان وانی کو ہندوستانی دہشت گرد فوج نے شہید کر دیا ہندوستانی فوج کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی امن کی راہ میں دن بدن رکاوٹ کھڑی کر رہی ہے روز کسی بہن کا بھائی کسی ماں کا لختِ جگر ہندوستانی دشتگرد فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں۔
الطاف سیال نے لکھا : اے مسلمانوں ڈاکٹر منان وانی شہیدکی زندگی ہمارے لیے سبق ہے۔کافر ہمیں مارنا چاہتا ہے ، چاہے ہم حافظ قرآن ہوں یا پی ایچ ڈی ، کافر کا ہدف مسلمان ہے۔