حیدرآباد ۔۔۔آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش کے دفتر پر دوسرے دن بھی آئی ٹی کے چھاپے مارے گئے۔ساگر سوسائٹی میں واقع سی ایم رمیش کے دفتر میں آئی ٹی کے افسروںنے بعض دستاویزات کی جانچ کی۔گزشتہ روز شروع ہوئے ان چھاپوںمیں تقریبا 60افسروںنے حصہ لیا ۔امکان ہے کہ یہ چھاپے کل بھی جاری رہیں گے۔سی ایم رمیش کے مکانات ، دفاتر پر جمعہ کو اس کارروائی کا آغاز ہوا تھاجس میں بڑے پیمانہ پر دستاویزات کی ضبطی کی اطلاع ہے ۔حیدرآباد سمیت مسٹررمیش کے آبائی ضلع کڑپہ میںبھی یہ تلاشی مہم چلائی گئی۔کڑپہ ضلع میں مزید پانچ ٹیمیں اس چھاپہ مار کارروائی کا حصہ بنیں۔ اسی دوران حکمران جماعت تلگودیشم نے ان چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ریاست سے مرکز کی ناانصافی نے آوازاٹھائی تھی جس پر رمیش کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی۔پارٹی نے واضح کیا کہ اسٹیل پلانٹ کے قیام کامطالبہ مرکز سے کیاگیا تھا جس پر آئی ٹی کے یہ چھاپے مارے گئے۔