Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،سعد رفیق

   لاہور ...مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا ہے ضمنی انتخابات کے دوران کارکنوں کو گرفتار کیا گےا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سعد رفیق نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے۔مہنگائی اور حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے ردعمل میں ن لیگ کے ووٹرز گھروں سے نکلے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کےا۔انہوں نے الزام عائد کےا کہ کارکنوں کو گرفتار کےا گےا۔ حکومت انتقامی ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ بھاگنے والا نہیں اور نہ پہلے کبھی بھاگا ہوں۔ حکومت خوف کا شکار ہے۔حکومت جو مرضی کر لے کامےابی ن لےگ کی ہو گی ۔

شیئر: