جکارتہ ۔۔۔عالمی بینک نے انڈونیشیا کو ایک ارب امریکی ڈالر بطور قرض دینے کی پیشکش کی ہے جس کا مقصد 28 ستمبر کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت کرنا ہے۔ اس امداد کا فیصلہ انڈونیشی جزیرے بالی میں انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس زلزلے میں ہونے والی ہلاکتیں2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی جزیرے سولاویسی کے شہر پالُومیں ہوئی۔