Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،العین میں کارکنان

نمائندہ اردونیوز۔ العین
 
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شیخ محمد عارف ‘طارق مغل اور راجہ ظہیر احمد سملالوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو نیب کے ذریعے گرفتار کر واکر غیر جمہوری طریقہ اپنا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سچ کا سامنا کرنا ہے تو شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر کے عدالتوں سے فیصلہ لیں۔ اگر عدالتیں مجرم قرار دیں تو انہیں گرفتار کرنا بنتا ہے مگر یہ طریقہ نہاتی غلط ہے ۔شیخ محمد عارف راجہ ظہیر احمد سملالوی اور محمد طارق نے کہاکہ مسلم لیگ ن مشکل حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

شیئر: