پُل کی ریلنگ توڑے ہوئے کار نہر میں جاگری،5افرادہلاک
کانپور۔۔۔۔یوپی کے ضلع اناؤ کے بانگر مئو میں ایک تیز رفتار کار قطب نہر پر قائم پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نہر میں جاگری۔ 5افرادہلاک ہوگئے ۔اطلاع کے مطابق کار میں 5افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گاڑی کو نہر سے نکالنے میں کامیاب ہوئیں ۔ لاشیں نہرسے نکالنے کیلئے غوطہ خوروں کی ٹیمیں طلب کرلی گئیں جوکارروائی میں مصروف ہیں۔کارمیں سوار سنجے چوہدری، رام جی گپتا، سورج گپتا، متھن ، اجے گپتا بانگر مئو کے رہنے والے تھے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے کار کے اندر سے 2موبائل برآمد کئے جنہیں پولیس نے قبضے میں کرلیا۔