Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا سلام

17اکتوبر 2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی کابینہ نے اُن تمام مسلم ، عرب و دوست ممالک ،عرب و عالمی تنظیموں ، اداروں ، قومی اسمبلیوں اور دنیا بھر کے اُن ہوش مند انسانوں کو خراج شکر و قدر و منزلت پیش کیا ہے جنہوں نے جلد بازی پر بُرد باری اور افواہوں و الزام تراشیوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر حکمت و فراست کے ساتھ حقیقت کی تلاش کو ترجیح دی ۔سعودی کابینہ نے ترک شہر استنبول میں جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق برپا ہونیوالے بحران کی بابت حقیقت پسند اور استحصال پسند فریقوں کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔اس حوالے سے سعودی عرب کا موقف حکمت و فراست کا غماز ہے ۔ سعودی قیادت نے واضح کر دیا کہ وہ ہنگامی حالات اور بحرانوں سے نمٹنا جانتی ہے ۔ سعودی کابینہ نے خاشقجی کی گمشدگی کی گتھیاں سلجھانے کیلئے مشترکہ تحقیقی کمیشن کی تشکیل کی منظوری پر ترک صدر سے بھی اظہار قدر و منزلت کیا ۔ اس بات پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ مشترکہ کمیشن کی تشکیل سے متعلق سعودی عرب کی خواہش کا احترام کیا گیاتاکہ چشم کشا حقائق منظر عام پر آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے ۔
سعودی عرب نے علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کی تاریخ اس کی گواہ ہے ۔ سعودی عرب اپنے مشن کی راہ میں حائل ہونیوالی رکاوٹوں ، دشواریوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ دشمنوں کے تابڑ توڑ حملوں اور امن و استحکام کو مقدر کرنے کیلئے گھات میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے دو دو ہاتھ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔ سعودی عرب کی طاقت ، ناداروں کی مدد ، ضرورت مندوں کی طرف دست تعاون بڑھانے اور خیر کے کاموں کیلئے انتھک جدوجہد میں مضمر ہے ۔سعودی عرب کی اس طاقت ور پالیسی کے آگے فتنہ انگیزوں کی فضول گوئی دم توڑ کر رہ گئی۔

شیئر: