Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ، طائف میں موسلا دھار بارش

مکہ مکرمہ۔۔۔مکہ مکرمہ او رطائف میں بدھ کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ ام القریٰ یونیورسٹی اور طائف کے الھدا روڈ پر راہگیروں کو سفر میں دشواری پیش آئی۔ الھدا روڈ کو 2گھنٹے کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ مکہ مکرمہ کے مشرقی اور جنوبی محلوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بار ش ہوئی۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  آج جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ سعودی عرب کے 10علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ ، ساحلی مقامات مدینہ منورہ کا بالائی علاقہ حائل، الجوف، حدودشمالیہ ، ریاض اور الشرقیہ کے بعض علاقے متاثر ہوں گے۔

شیئر: