پاکستانی اداکارفیروز خان مذاق پر برہم
ڈرامہ سیریل ”خانی“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان نے ان کی بیوی سے متعلق مذاق کرنے پر نجی چینل کی ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سنادیں۔حال ہی میں پاکستان کے نجی چینل کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میزبان نے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے چھوٹا سامذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں کئی نئی جوڑیاں سامنے آئی ہیں جیسے اقرا عزیز، فرحان سعید کی جوڑی، احد اور سجل کی جوڑی اور فیروز خان اور علیزے کی جوڑی۔اسکرپٹ میں فیروز خان اور ان کی اہلیہ کانام شامل نہیں تھا اوراسی بات پر فیروز خان برہم ہو گئے اور ٹویٹر پر ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ اگلی بار اگر کسی ایوارڈ شو میں میری فیملی کے ساتھ مذاق کیا گیا تو میں اس کا بائیکاٹ کردوں گا، شوبز کا حصہ میںہوں، میری فیملی اس کا حصہ نہیں لہٰذا بولنے سے پہلے ایک بار سوچ لیں۔فیروز خان کے اس رویے کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا قرار دیا۔