ریاض ۔۔سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ’’فتنہ انگیز چینل الجزیرہ بند کرو‘‘کا مطالبہ بین الاقوامی ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے دہشتگرد چینل کی بندش کا مطالبہ پوری عرب دنیا میں عوامی مقبولیت اختیار کر گیا۔ٹویٹ کرنیوالوں میں واضح کیا کہ یہ چینل عربوں اور مسلمانوں کے اندر انتشار پھیلا رہا ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک لاکھ 16ہزار سے زیادہ افراد نے مطالبے کی حمایت کر دی ۔ عبداللہ زہرانی نے تحریر کیا کہ یہ چینل اسرائیل اورایرانی محکمہ خفیہ کی پشت پناہی کررہا ہے ۔امت کی مخالفت میں لگا ہوا ہے ۔