جدہ ۔۔جدہ میونسپلٹی نے 1439ھ کے دوران 8ہزار ٹرکوں پر عوام کو پریشان کرنے پر 90لاکھ ریال کے جرمانے کئے ۔میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس ، ٹریفک اور سیکیورٹی گشتی دستوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں منظم پروگرام کے تحت چھاپے مارے تھے ۔ ٹرک مالکان پر جرمانے اس لئے لگائے گئے کیونکہ ان کے ڈرائیوروں نے ٹرک رہائشی مقامات پر غلط سلط پارک کر دئیے تھے جس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پریشانی ہو رہی تھی ۔