Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد قدرت کاایک غذائیت بخش تحفہ ‎

شہد  قدرت کا ایک  صحت مند ، میٹھا تحفہ ہے  جو نہایت مفید اور غذائیت بخش ہے  . اسکے بے شمار قدرتی فوائد ہیں .  بچوں کا  بلغم  کی وجہ سے سینہ جام ہو جانے کی صورت میں  نیم گرم پانی میں شہد ڈال کر بچوں  کو استعمال  کروایا جائے   تو ان کے کھانسی اور بلغم میں بہت جلد آرام آ جاتا ہے . بچوں اور بڑوں کو عام طور پر رات میں سوتے وقت کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے . جو کہ نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے .  لہذا کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے  شہد کا استعمال کسی بھی دوا کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے .  شہدمیں اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی موجودگی  اسے کئی بیماریوں کے مقابلے میں موثر دوا ثابت کرتی ہے .  کسی زخم یا  جلی ہوئی  جگہ پر بھی  شہد کا استعمال کسی دوسرے علاج سے زیادہ موثر ہے .  یہ نہ صرف زخموں کو ٹھیک کرتا ہے  بلکہ انہیں بیکٹیریل  اور وائرل انفیکشن سے بچا کر خراب ہونے سے  بھی بچاتا ہے . روزانہ شہد کا  ایک چمچ آپکے جسم میں  آکسیڈنٹس کو بڑھنے سے روکتا ہے  اسطرح آپ کو دیگر بےشمار لاحق ہونے والی بیمایوں سے محفوظ رکھتا ہے .  خالص شہد سخت محنت اور کھیل کود کرنے والے حضرات کے لیے  کسی بھی دوسری نشاستہ دار غذاؤں سے  کہیں زیاہ قوت بخش اور صحت مند غذا ہے  . یہ جسم کو مطلوبہ مقدار میں انرجی فراہم کرتا ہے  . 
 

شیئر: