ورزش نہ کرنا ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے
ورزش ہماری ذہنی ، جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے بہت ضروری ہے . برطانیہ کی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ورزش ترک کر دینا نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ڈپریشن کی علامات پیدا کرنےکا سبب بھی بن سکتا ہے . عام طور پر ہم ورزش کو وزن کم کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ صحت مند طرز زندگی کی بنیاد ہے . ڈپریشن ، اینزائٹی ، بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض کی ورزش کے ذریعے روک تھام ممکن ہے . ایک خوشگوار اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اپنےروز مرہ کےمعمولات کی بہترین منصوبہ بندی ضروری ہے . آپ نے روزانہ صبح ورزش کے لیے وقت نکالنا ہے . یہ بھی مختص کریں کہ آپ نے اپنی ضرورت اور وقت کے مطابق کونسی ورزش کرنی ہے . یوگا ، پلینک ، ایروبک ، چہل قدمی یا پھر ہلکی سی دوڑ بھاگ . اگر آپ خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنا چاہتے ہیں اور کمر کے درد ، ہڈیوں کی تکالیف اور دیگر امراض سے تحفظ چاہتے ہیں تو اپنے دن کا آغاز چستی سے کریں کیونکہ سست آغاز سارا دن سستی اور بیزاری کا باعث بنتا ہے . ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک پر بھی توجہ دیں . آپ خود کو فریش اور تونا محسوس کریں گے . معمول کے کام کرنا آپ لے لیے آسان ہوجائے گا اور تھکن بھی کم محسوس ہوگی .