ریاض۔۔۔ شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے تازہ ترین جائزہ کر کے واضح کیا ہے کہ 96فیصد سعودی تشہیری مہم کے خلاف اپنی قیادت کے فیصلوں کے حامی ہیں۔ مرکز نے خصوصی جائزے کا اہتمام کیا تھا۔ مملکت کے مختلف علاقوں کے 1010باشندوں کو شریک کیا گیا۔ ان میں 59فیصد مرد تھے۔ نتائج سے پتہ چلا کہ 96فیصد شہری مملکت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی بابت ملکی موقف کے حامی ہیں جبکہ 77فیصد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقامی شہریوں کا رویہ شاندار ہے۔ 15فیصد کا کہنا ہے کہ عمدہ ہے اور 3فیصد کہہ رہے ہیں کہ رویہ کمزور ہے۔