نئی دہلی۔۔۔۔اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ دنوں آنیوالے تتلی طوفان نے خوفناک تباہی مچائی۔طوفان ختم ہونے کے بعد انتظامیہ کی لاپروائی کی تصاویر سامنے آنی شروع ہوگئیں۔سیلاب سے متاثر ہ علاقے میںباپ کو مجبوری کے عالم میں اپنی بیٹی کی نعش کندھے پر اٹھاکر پوسٹ مارٹم کیلئے 8کلو میٹر پیدل چل کر اسپتال جانا پڑا۔اطلاع کے مطابق مْکند ڈورا کی 8سالہ بچی تتلی طوفان کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کی لاش کل ایک نالے سے برآمد کی گئی۔ مْکند نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے مردہ بچی کی تصویریں اتار یں مگرپوسٹ مارٹم کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا۔موقع پرٹرانسپورٹ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مْکند اپنی بیٹی کی لاش کندھے پر اٹھاکر اسپتال پہنچا۔واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ضلع گجپتی کی انتظامیہ نیند سے بیدار ہوئی اور اس نے مْکند ڈورا کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوئیڈا سے کینیڈا تک دھوکہ بازوں کا جال؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں