جھانسی: دسہرہ میں’ ’جوتا پوجا‘‘ ،کسانوں کا انوکھا احتجاج
جھانسی۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں اپنے مختلف مطالبات کے سلسلے میں10 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے جمعہ کو تہوارکے موقع پر ہتھیاروں کی بجائے جوتوں کو سب سے بڑا سرمایہ بتاتے ہوئے ’’جوتا پوجا‘‘ کی۔کچہری چوک کے پاس گاندھی پارک میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے نیتا بندیل کھنڈ، کسان پنچایت کے صدر گوری شنکر بدووا نے کہاکسان ابھی پرامن طریقے سے انتظار کر رہے ہیں کہ انتظامیہ اور حکومت ہمارے مطالبات پر دھیان دیں کیونکہ کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہم نے جووقت دیا ہے وہ ابھی پورا نہیں ہوا۔ تہوار کے موقع پر ہم نے اور ہمارے ساتھیوں نے جوتے کی پوجا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہتھیار تو نہیں ، ہم اتنی استطاعت بھی نہیں رکھتے لیکن ہمارے پاس جوتا ضرور ہے۔ ہم جوتے پہن کر کہیں جاتے ہیں اور جب اس کی ضرورت ہوتی ہے تو چلاتے بھی ہیں،یہ ہمار اسب سے بڑا ہتھیار ہے لہذا آج اسی کی پوجا کی گئی۔ آج ہمارے جوتے جو سرکاری دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے گھس گئے،ان کی مرمت کرا کے ان کی پوجا کی گئی۔ کسان رہنمانے کہا کہ اگر کسانوں کے مطالبات پر دھیان نہیں دیا گیا تو کسان جوتے چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔