Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

جدہ (ارسلان ہاشمی) پاکستان تحریک انصاف  مڈل ایسٹ مینیجمنٹ کمیٹی کے ایگزیکٹوممبر فرخ رشید کی سربراہی میں پی ٹی آئی  سعودی عرب سے جانے والے ایک وفد جس میں مکہ مکرمہ سے ڈاکٹرز ونگ کے صدر انور جاوید بھی شامل تھے نے  وزیر اعظم کے مشیر برائے  امورسمندرپار پاکستانی ذولفقار علی بخاری سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مملکت میں مقیم پاکبانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ فرخ رشید نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جن کے جلد از جلدحل کیلئے انہوں نے یقین دہانی کروائی۔ زلفی بخاری سے جدہ میں پاکستانی اسکولوں کے معاملات پر خصوصی بات چیت ہوئی جبکہ جیلوں میں پاکستانی قیدیوںکے لئے قانونی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر کو اہم معلومات فراہم کیں۔ بیرون ملک خاص کر مملکت میں مقیم پاکبانو ںکے بچوں کے لئے پاکستان میں اعلی تعلیم کے سلسلے میں جامعات میں داخلے کیلئے ڈبل فیس کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں اہم مسائل سے ا?گاہ کیا۔ فرخ رشید نے وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز کے امور زلفی بخاری  سے کستان میں جاری ڈیموں کی تعمیر ی  مہم کے سلسلے میں بھی اہم معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذوالفقار بخاری نے پی ٹی ا?ئی سعودی عرب کے وفد کو اس امر کا یقین دلایا کہ جلد از جلد وہ مملکت میں مقیم پاکبانوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم سے خصوصی بات کریں گے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ مملکت میں مقیم ہر پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہے۔ انکے مسائل کا حل ہماری بنیاد ی ترجیح ہے۔ زلفی بخاری نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم بیرون ملک مقیم پاکبانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جامع منصوبہ مرتب کر رہے ہیں جس کا اعلان جلد از جلد کیاجائے گا۔ فرخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر کو مملکت میں مقیم پی ٹی آئی کارکنوں کا پیغام بھی پہنچایا جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ آئندہ جب بھی وزیر اعظم عمران خان مملکت کے دورے پر آئیں تو وہ کمیونٹی اور پارٹی عہدیداروں سے ضرور ملاقات کریں ۔ 
 

شیئر: