Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی ،فواد کیساتھ اداکاری کی خواہشمند

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ اداکاری کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پرینیتی نے کہا کہ وہ فواد خان کی بھی بڑی مداح ہیں اور موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ اداکاری ضرور کرنا چاہیں گی۔” نمستے انگلینڈ “کی ریلیز کے موقع پر پرینیتی اور ارجن سے پاکستانی اداکاروںپر بالی وڈ میں کام کرنے کی پابندی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا۔جس پر پرینیتی نے کہا کہ 'میں نے فلم ’کِل دِل‘ میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا تھا اور مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان سے ہیں جب تک کہ انہوں نے خود نہیں بتایا کیونکہ سب انسان ایک جیسے ہوتے ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ اگر کوئی باہر سے آجائے گا تو وہ ہمارا کام چھین لے گا۔
 
 

شیئر: