Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار کو مشاہد اللہ نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اقتدار انجوائے کیا۔ اب واپس آئیں۔اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں۔ بھلے جیل میں ڈالیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم مقدمات کاسامنا کرسکتے ہیں تو اسحاق ڈارکوبھی واپس آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکی مسلم لیگ ن میں واپسی میں کوئی حرج نہیں، وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ،نوازشریف اورمریم نوازاب سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ الیکشن سے پہلے والے روپ میں واپس آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پرویزالہٰی ا سپیکرپنجاب اسمبلی ہیں یا نیب پنجاب کے چیف؟۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی ڈیل کی نہ آئندہ کریں گے۔جلاوطنی سزائے موت سے بچنے کےلئے اختیار کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف عالمی سازش کام کرگئی۔اس میں کون شامل تھاسامنے آ رہاہے۔ عمران خان جانتے ہیں شفاف الیکشن کے تحت وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے۔انتخابات کوشفاف ثابت کردیں تو حکومت کو5سال ملنے چاہئیں۔دھاندلی ثابت ہوتو حکومت کوایک دن میں مستعفی ہوجانا چا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے استعفی لینے والوں میں اپنوں کو جلدی تھی۔

شیئر: