Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا

اسلام آباد:  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے آئے۲ ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملازمین تنخواہوں میں اضافے ، خالی اسامیاں پُر کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے ہیڈ آفس سے ڈی چوک تک ریلی نکالی۔ اس موقع پر  مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو مزید آگے جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے میں ملک بھر سے ملازمین شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’سعد رفیق اور شاہد خاقان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں‘‘
 

شیئر: