حوثیوں کے باغیوں کیلئے محفوظ راہداری
صنعاء ۔۔۔۔عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اطمینان دلایا ہے کہ حوثیوں سے بغاوت کرنیوالوں کو محفوظ راہداری فراہم کی جائیگی۔عرب اتحاد نے اس حوالے سے ری پبلکن گارڈز اور جنرل پیپلز کانگریس کے قائدین کو پیغام دیدیا ہے۔ المالکی نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ ہم کانگریس اور ری پبلکن گارڈز کے محبان وطن کو عرب اتحاد کے ساتھ رابطوں کی دعوت دیتے ہیں، صنعاء اور حوثیوں کے زیر اثر تمام علاقوں سے نکلنے کیلئے انہیں محفوظ راہداری مہیا کرینگے۔ المالکی نے حوثیوں کے نائب وزیر تعلیم عبداللہ الحامدی کے حوثیوں سے بغاوت کے اعلان کا خیر مقدم کردیا۔