Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ :اسرائیلی فائرنگ سے 78فلسطینی زخمی

غزہ۔۔۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 78شہری زخمی ہوگئے ٗغزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ 13 ویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 78 فلسطینی زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 78 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 22فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 218سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ 

شیئر: