24اکتوبر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارالشرق الاوسط کی شہ سرخیاں
٭خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد سے جمال خاشقجی کے اہل خانہ کی ملاقات
٭سعودی عرب کے اقدامات انتہائی اہم ہیں ، ترک صدر رجب طیب اردگان
٭سعودی عرب نے کوتاہی کرنیوالے کے احتساب کا عزم ظاہر کر دیا
٭الریاض فورم میں 50ارب ڈالر کے معاہدے، سرمایہ کاری مستقبل کانفرنس میں عرب اور عالمی برادری کی غیر معمولی شرکت
٭امریکہ نے مشرقی شام میں اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا
٭ایرانی پاسداران انقلاب، اس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور دیگر 2 ایرانی شہری سعودی عرب اور بحرین میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
٭لبنانی صدر مشال عون خانہ جنگی کا ماحول دوبار برپا کرنے کے در پہ ہیں ، سعد الحریری گروپ کے وزیر کا الزام
٭آئندہ ماہ صدر ٹرمپ اور صدر پوٹین کی ملاقات کی تیاریاں شروع
٭عرب دنیا کے حالات المناک ہیں ، بجٹ کی کمی کے باعث عرب لیگ کی تاثیر کم ہو رہی ہے ، سیکریٹری جنرل عرب لیگ
٭سعودی عرب اور امارات نے یمنی اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے مداخلت کا اعلان کر دیا