آشیانہ سے کوئی لینا دینا نہیں، سعد رفیق
لاہور...مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانا چاہ رہی ہے۔احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بعض لوگوں کی وجہ سے نظام عدل امتحان میں پڑ چکا ہے ۔ اگر یہی روش جاری رہی تو سیاسی استحکام کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے بتایا گیا ہے کہ نیب کو ریلوے کے حوالے سے بھی شکایت ہے ۔ افسوس ہے کہ اپنا خون جگر دے کر مرے ہوئے قومی ادارے کو سیدھا کرتے ہیں اور ہماری کارکردگی پر پانی پھیر دیا جاتا ہے ۔میرا آشیانہ سے کوئی لینا دینا نہیں۔مجھے پیرا گون کا مالک بنا دیا گیا ۔یہ سب باتیں مفروضو ں پر مبنی ہیں۔کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں بھی یہ بھگت چکا ہوں۔ تحقیقات کے بعد کلین چٹ دی گئی۔