Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن:سیلاب میں 16بچے جاں بحق، 22زخمی

عمان: اردن کے شہر الاغوار الجنوبیہ میں سیلابی ریلے میں 16بچے جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ مردار کے قریب الاغوار الجنوبیہ نامی علاقہ میں 44طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل قافلہ سیر کرنے گیا تھا جب انہیں سیلابی ریلے میں گھیر لیا۔ حکومت نے لاپتہ ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو تلاش کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں جنہوں نے 16بچوں کی وفات کی تصدیق کی ہے جبکہ ابھی تک چند بچے اور اساتذہ لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ اردن کے متعدد شہروں میں گزشتہ دنوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
 

شیئر: