Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے قاتلوں نے جو کیا سعودی اقدار سے میل نہیں کھاتا، شاہ سلمان

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر پوٹین اور جرمن چانسلر مرکل سے ٹیلیفونک رابطے کئے۔ انہوں نے روس اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کی تازہ صورتحال سے بھی انہیں مطلع کیا۔ شاہ سلمان نے اطمینان دلایا کہ اس جرم میں ملوث افراد نے جو کچھ کیا وہ سعودی عرب کے اصولوں اور ان کی اقدار کے میل نہیں کھاتا۔شاہ سلمان نے زور دیکر کہا کہ عدالتی عمل فیصلہ کن شکل میں آگے بڑھے گا۔ جو شخص بھی مجرم ثابت ہوگا اسے عبرتناک سزا دی جائیگی۔ جرمن چانسلر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ تحقیقات کی بدولت خاشقجی کے قتل سے تعلق رکھنے والے تمام امور طشت از بام ہونے چاہئیں۔دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے اطمینان دلایا کہ ترکی خاشقجی کے مسئلے کو بین الاقوامی عدالت کے حوالے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا البتہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی صورت میں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کریگا۔
مزید پڑھیں:- - -  -ریاض کانفرنس میں 56ارب ڈالر کے معاہدے

شیئر: