Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منتخب نمائندے تھر کے مسائل حل کریں‘ زرداری

کراچی:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں تھر کے عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود جلد ہی تھر کا دورہ کروں گا اور وہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے انسانی حقوق ڈاکٹرکھٹومل جیون کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تھرکی قحط زدہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں آصف زرداری نے کہا کہ اگرپانی کی فراہمی کا منصوبہ آسانی سے شروع کیا جاسکتا ہے توفراہم کیا جائے گا۔ تھرکول جیسا منصوبہ تھرکوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا اورتھرکی تقدیراب بدل جائے گی۔
سابق صدرنے کہا کہ تھرکے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں اورمجھے نتائج بھی دیں۔ ڈاکٹرکھٹومل جیون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تھرمیں پینے کا نہری پانی نہیں پہنچایا جاسکتا تب تک قحط سے نمٹنا مشکل ہے۔

شیئر: