جونی 'پائریٹس آف کیریبین' سے باہر
ہالی وڈ کے مشہوراداکار جونی ڈیپ کو ان کی مشہور زمانہ فلم سیریز' پائریٹس آف کیریبین' سے باہر کردیاگیا ۔فلم کے اگلے سیکوئل میں جونی مرکزی کردار ادا نہیں کرینگے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار جونی ڈیپ پچھلے15 سالوں سے جیک اسپیرو'نامی مشہور بحری قزاق کا کردار نبھاتے آرہے ہیں ۔خبر یہ ہے کہ یہ کردار جونی کی بجائے اب کسی اور کو دیاجائے گا۔جونی کے مداح اس خبرپر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔