Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر افواہ ہے‘‘

اسلام آباد:  اسرائیلی طیارے کے پاکستان آنے سے متعلق جاری بحث کے دوران نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ پر نہیں اترا۔ بیان میں متنازع خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ اسرائیلی طیارے کی آمد کی بات صرف افواہ پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے خبر زیر گردش ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان شہر اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا، جس کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے اس خبر کو شائع بھی کیا گیا۔ سوشل میڈیا یہ معاملہ سب سے پہلے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مدیر ایوی شراف کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔

شیئر: