تیسرے ون ڈے میں فتح ، بنگلہ دیش کا زمبابوے کیخلاف وائٹ واش
چٹاگانگ: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ سین ولیمز نے 129کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹیلر 75، سکندر رضا 40 اور مور 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نظم الاسلام 2 جبکہ ابوحیدر اور سیف الدین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بنگلہ دیش نے امرالقیس اور سومیا سرکار کی سنچریوں کی بدولت ہدف 42.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ امرالقیس نے 115 جبکہ سومیا سرکار نے 117 رنز بنائے۔ مشفیق الرحیم 28 اور محمد متھن 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے جارویس، ویلنگٹن مساکاذا اور ہیملٹن مساکاذا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ شاندار اننگز کھیلنے پر سومیا سرکار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ امرالقیس کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔ م
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں