بزنس پارٹنر کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے سڑک پر بکھیر دیئے
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔گروگرام میں دوہرے قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 40 لاکھ روپے کا قرض ادا نہ کرنے پر ایک شخص نے پہلے اپنے بزنس پارٹنر جسکرن کا قتل کیا،اس کے بعدگرفتاری کے خوف سے اس نے اہلیہ کے ساتھ خودکشی کا منصوبہ بنایا ،اہلیہ کے انکار پر اس نے بیوی کا گلہ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔گروگرام پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن کے مطابق قتل کرنے کے بعد ملزم نے جسکرن کی لاش کے 24-25 ٹکڑے کئے۔ اس کے بعد بیگ میں بھر کر لدھیانہ کی شاہ راہ پر جسم کے اعضا بکھیردیئے۔پولیس نے لاش کے ٹکڑوں کو اکٹھا کرکے سرد خانے میں جمع کرادیا اور ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں