Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو کے طنز کا نرالا انداز، ’’ایگو باپلٹی مار ، دوسرا باکلٹی مار‘‘

پٹنہ۔۔۔۔چارہ گھوٹالہ اسکینڈ ل میں جیل میں قید آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بی جے پی اور جے ڈی یو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں پہلے تو ایک ساتھ مل کر انتخابات لڑیں گی اور پھر ایک دوسرے کے خلاف لڑیں گی۔ریاست میں انتخابی سمجھوتوں اور نشستوں کی تقسیم کے اعلان کے ایک دن بعد بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد نے ٹویٹر پر بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد کے تاریخی پس منظر میں طنز کرتے ہوئے انوکھے انداز میں تحریر کیا کہ ’’ایگو با پلٹی مار ،  دوسرا با کلٹی مار‘‘۔یعنی ایک اپنی بات سے مکرنے والا اوردوسرا کلٹی مارنے والاہے۔ لالو نے نتیش پر 3سال قبل ہی عظیم اتحاد سے علیحدہ ہونے کا الزام لگایاتھا۔لالو نے کہا کہ اگر وہ نتیش کمار کی طرح بی جے پی کے آگے جھک جاتے تو آج وہ بہار کے وزیر اعلیٰ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام الٹو پلٹو کو اکٹھا شکست دینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -بزنس پارٹنر کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے سڑک پر بکھیر دیئے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: