نیب حکام بلیک میل کررہے ہیں‘ شہباز شریف
لاہور: ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹے کیس میں ملوث کیا گیا ہے اور نیب کے حکام بلیک میل کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے اور اگر یہ جرم ہے تو میں ایسا کرتا رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران شہباز شریف کو سخت سیکورٹی میں لایا گیا تھا جبکہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت کئی پارٹی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عدالت کے روبرو شہباز شریف نے اپنی صفائی میں کہا کہ مجھے آج نیب کی تحویل میں 25 دن ہوچکے ہیں۔مجھے صاف پانی میں بلایا گیا تھا جبکہ گرفتار آشیانہ اسکینڈل کے تحت کیا گیا۔ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو کہا کہ انہیں جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا اور نیب حکام انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔