Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں ٹرین کی زد میں آنے سے3 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔۔۔۔مغربی دہلی میں پیر کی صبح نانگلوئی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے3 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا۔ہلاک شدگان میں2 افراد کی شناخت مکیش ورما اور سشیل کے طور پر کی گئی جو پریم نگر اور منگول پوری کے رہنے والے تھے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -دارالحکومت میں آلودگی کی ذمہ دار ہریانہ اور پنجاب حکومتیں ہیں، کیجریوال

شیئر: