صارفین کے اخراجات میں 8.6فیصد کا اضافہ
ریاض۔۔۔سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں صارفین نے 241.88ارب ریال خرچ کئے ۔ 2017ء کے مذکورہ دورانیے کے مقابلے میں 8.6فیصد خرچ زیادہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران صارفین نے 222.6ارب ریال خرچ کئے تھے۔ امسال 241. 88ارب ریال خرچ کئے۔ گویا 19.24ارب ریال زیادہ خرچ کئے گئے۔ اوسط ماہانہ خرچ 80.6ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔