Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر

اسلام آباد... حکومت نے ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ماہر طب اور سماجیات ہیں اور صحت عامہ پر ان کا وسیع تجربہ ہے۔وزارت خزانہ نے ثانیہ نشتر کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ اعلامیے میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ثانیہ نشتر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ثانیہ نشتر کی صلاحیتوں پر اعتماد ہےان کی تقررسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر 2013کی نگراں حکومت میںوزیر بھی رہ چکی ہیں۔

شیئر: